ہڑپہ: محمد ارشد خان لودھی بستی غوثیہ کالونی9/11 ایل متاثرین کی محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد ارشد خان لودھی گروپ کی نمائندہ محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی سے ڈیرہ محمد ارشد خان لودھی میں بستی غوثیہ کالونی 9/11 ایل متاثرین کے وفد نے ملاقات کی۔

متاثرین نے محترمہ کو بتایا کہ سال 1985 میں اس وقت کے صوبائی وزیر مال محمد ارشد خان لودھی مرحوم نے ان کے نام زمینیں الاٹ کی تھیں۔ اب محکمہ انہار کے اہلکار ان سے جگہ خالی کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کے باعث متاثرین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی نے متاثرین کا موقف غور سے سنا اور فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا۔ انہوں نے متاثرین کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور انہیں اپنی الاٹ شدہ جگہ پر مستحکم رہنے دیا جائے گا۔

ملاقات کے اختتام پر متاثرین نے محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کی بروقت کارروائی اور عوام دوستی پر شکریہ ادا کیا اور ان کے اقدامات کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق محترمہ عائشہ ارشد لودھی رات گئے تک بھی عوامی مسائل کے حل اور متاثرین کی دادرسی میں مصروف رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں