چیچہ وطنی تھانہ شاہکوٹ کے نواحی گاؤں 21/14L مسجد چوک میں مقدمہ بازی کی رنجش پر محمد مظہر زمیندار پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کی فائرنگ جاں بحق، پولیس نے چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا دو گرفتار
تفصیلات کے مطابق اسی چک کے ماجد خاں کے بھائی مظہر سے احسان الحق، انضمام الحق، محمد رمضان اور محمد عثمان وینوال چار سگے بھائیوں کی مقدمہ بازی چلی آرہی تھی کہ گزشتہ روز دن 11 بجے مسجد چوک میں ملزم موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آگئے اور پستولوں سے فائرنگ کر کے محمد مظہر کو قتل کر کے فرار ہوگئے،
پولیس تھانہ شاہکوٹ نے مقتول کے بھائی ماجد خاں کی مدعیت میں مقدمہ چاروں بھائیوں کے خلاف 302 اور 34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی اور دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا،





