چیچہ وطنی ۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ایل اے 34 جموں ون میں صرف دو ووٹ کاسٹ جبکہ ایل اے 42 ویلی 3 میں کوئی ووٹ کاسٹ نہ ہوسکا

چیچہ وطنی ۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ایل اے 34 جموں ون میںصرف دو ووٹ کاسٹ ، جبکہ ایل اے 42 ویلی 3 میں کوئی ووٹ کاسٹ نہ ہوسکا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ایک ووٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی ایک ووٹ حاصل کر سکی، چیچہ وطنی میں ایل اے 34 جموں ون اور ایل اے 42 ویلی 3 کی مہاجرین نشستوں کیلئے دونوں پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کالج روڈ چیچہ وطنی میں قائم کیے گئے ، ایل اے 34 جموں ون میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے ایک ووٹ جبکہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کرنل (ر) چوہدری عبد القدیر گجر نے بھی ایک ووٹ حاصل کیا، ایل اے 34 جموں ون کے چیچہ وطنی میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 20 تھی جس میں صرف دو ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ ایل اے 42 ویلی 3 میں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا، اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سید شوکت علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عاصم شریف بٹ اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بلال بٹ کے درمیان مقابلہ تھا اور ایل اے 42 ویلی 3 کے چیچہ وطنی میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 ہے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں