چیچہ وطنی: 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی, ریلی/واک کا انعقاد

5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر پر قابض غاصب بھارتی افواج کی غیر قانونی قبضے کیخلاف تحصیل انتظامیہ چیچہ وطنی نے میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی سے یوم استحصال ریلی/واک کا انعقاد کیا۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنیسٹریٹر میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے کی۔

ریلی شروع ہونے سے پہلے کشمیری بھاٸیوں سے اظہار یکجہتی کیلٸے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعروں پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے اور کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے دعا بھی کی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں