وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ اور رکن پنجاب اسمبلی ملک ارشد کی صحافی برادری کے جائز مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

ساہیوال:  وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ اور رکن پنجاب اسمبلی ملک ارشد کی ساہیوال پریس کلب آمد، دونوں رہنماؤں نے صحافی برادری کو جائز مسائل حل کرنے اور پریس کلب کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر نے کہا 2008 سے 2026 تک ن لیگ نے ساہیوال کو ڈویژن بنانے سمیت اربوں کے ترقیاتی منصوبے دیے۔
ساہیوال پریس کلب پہنچنے پر صدر پریس کلب رانا جاوید نثار اور ممبران نے وفاقی وزیر عمران احمد شاہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ اور ملک ارشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے ساہیوال میں انفراسٹرکچر، سیوریج، صاف پانی، سڑکوں اور تعلیم پر اربوں روپے خرچ کیے۔ ساہیوال میں میڈیکل کالج، ٹیچنگ ہسپتال اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ بنائے گئے جہاں اینجیوپلاسٹیز کامیابی سے ہو رہی ہیں۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی سمری بھی وزیر اعلیٰ آفس بھجوا دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پارلیمانی امور پنجاب ملک ارشد نے صحافی کالونی کا مطالبہ جائز قرار دے کر جلد اسمبلی اجلاس میں ریکوزیشن پیش کرنے کا اعلان کیا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر عمران احمد شاہ نے کہا کہ موٹروے انٹرچینج کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح صاف پانی، سماجی تحفظ اور نوجوانوں کو سکل سکھا کر روزگار دینا ہے۔
پریس کانفرنس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پارلیمانی امور پنجاب ملک ارشد نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، ان کے مسائل بلاامتیاز حل کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ اور ملک ارشد نے صحافیوں کے مطالبے پر پریس کلب ہال کے لیے دو ایئر کنڈیشنر ڈونیٹ کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں