سی ٹی ڈی نے کوہ نورسٹی فیصل آبادروڈ اوکاڑہ میں ایک کامیاب آپریشن کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ حساس تنصیبات کونشانہ بنا کر تخریب کاری کے منصوبہ پر عمل سے قبل گرفتار ، دہشت گرد کے قبضہ سے 1982 گرام بارودی مواد، پر ائما کارڈ ،الیکٹرک سرکٹ ، ڈ نیٹونیٹر دوسرا میٹریل پولیس لائن اوکاڑہ کا نقشہ دو مو بائل اور نقدی 2340 برآمد کر لی۔
https://vt.tiktok.com/ZSCg7bMQ7/
سی ٹی ڈی کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر اطلاع ملی کہ اوکاڑہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے منصوبہ کے سلسلہ میں جا رہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے چھا پہ مار کر دہشت گرد زور علی خاں ولد زرعلی خاں پٹھان سکنہ محلہ کنڈی خیل ارمٹر پایان ارمٹر میا نہ ضلع پشاور خیبر پختو نخواہ کو شولڈر بیگ اور میٹریل سمیت گرفتار کر لیا ۔
تھانہ سی ٹی ڈی نے انڈر آفیسر محمد انیس کی مدعیت میں مقدمہ 14/5 ایکسپلوز وایکٹ اور 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر لیا۔ بعد ازاں سپیشل بچ انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خاں نے گرفتار بھارتی ایجنٹ زور علی خاں کا 4 یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے تھانہ سی ٹی ڈی کے سپر د کر دیا اور ملزم کو دوبارہ 8 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔





